ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، دوملزمان زخمی حالت میں گرفتار

منگل 26 ستمبر 2017 20:54

ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، دوملزمان ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دوملزمان زخمی حالت میں گرفتار تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان محمد عالم اور غلام مصطفی شدید زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق دونوں ملزمان واپڈا اہلکار اور ہندو تاجر کے قتل میں پولیس کو مطلوب تھے ۔

متعلقہ عنوان :