وزیراعلیٰ بلوچستان کی پی ایم ڈی سی کی بس کے قریب بم دھماکے کی مذمت

منگل 26 ستمبر 2017 20:18

وزیراعلیٰ بلوچستان کی پی ایم ڈی سی کی بس کے قریب بم دھماکے کی مذمت
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ہنہ کے علاقے میں پی ایم ڈی سی کی بس کے قریب بم دھماکے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے فوری طور پر آئی جی پولیس اور کمشنر کوئٹہ سے رابطہ کرکے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی اور بم دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کوئٹہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں حفاظتی اقدامات کو مزید سخت اور مؤثر بنایاجائے۔ نگرانی کے نظام کو بھی مزید فعال کیا جائے تاکہ دہشت گردوں کو کسی قسم کی کاروائی کا موقع نہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ایسے دشمن سے ہے جو چھپ کر بزدلانہ طریقے سے وار کرتا ہے اور اس کے نزدیک انسانی اقدار اور اخلاقیات کی کئی وقعت نہیں لہٰذا سیکیورٹی اداروں کو ہر دم چوکس اور مستعد رہنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :