Live Updates

پی ٹی آئی کے متوقع امیدواروں نے سیاسی حالات کے تناظر میں غیر اعلانیہ طور پر انتخابی مہم شروع کر دی

حلقے کے رہنمائوں اور متحرک سپورٹرز سے رابطے شروع کر دئیے گئے ،سر گرمیاں شروع کرنے کی ہدایت

منگل 26 ستمبر 2017 20:18

پی ٹی آئی کے متوقع امیدواروں نے سیاسی حالات کے تناظر میں غیر اعلانیہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) تحریک انصاف کے مضبوط متوقع امیدواروںنے چیئرمین عمران خان کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے اور موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں اپنے حلقوں میں غیر اعلانیہ طور پر انتخابی مہم شروع کر دی ، حلقے کے رہنمائوں اور سپورٹرز کو بھی متحرک کرنا شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی میں پائی جانے والی سوچ کے مطابق نواز شریف کی نا اہلی کے بعد حالات جس طرف جارہے ہیں اس میں قبل از وقت انتخابات کا انعقاد خارج از امکان نہیں اس لئے مضبوط متوقع امیدواروں نے پارٹی کی طرف سے باضابطہ ہدایت یا ٹکٹوں کا فیصلہ ہونے سے قبل ہی غیر اعلانیہ طور پر انتخابی مہم بھی شروع کر دی ہے ۔

اس تناظر میں امیدواروں نے حلقے کے رہنمائوں اور متحرک سپورٹرز سے رابطے شروع کر دئیے ہیں اور انہیں سر گرمیاں شروع کرنے کی ہدایت بھی کی جارہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :