Live Updates

پی ٹی آئی کے وفد کی ایم ایم ایم کے مرکز پر آمد۔

منگل 26 ستمبر 2017 19:40

پی ٹی آئی کے وفد کی ایم ایم ایم کے مرکز پر آمد۔
کراچی:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-26 ستمبر-2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا پی ٹی آئی وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم کے مرکز پر آمد۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیو ایم سے اپنے ورکنگ ریلیشن شپ بڑھانے کے لیےکا فیصلہ کرلیا ہے اور اسی حوالے سے رابطہ کیا ہے جبکہ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے خورشید شاہ کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے مطالبہ بھی کیا ہے کہ ایم کیو ایم شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بنانے میں مدد بھی کرے۔

پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف مضبوط اتحاد بنایا جائیگا جبکہ انکے خلاف اتحاد بنانے کے لیے باقی پارٹیوں سے بھی رابطہ کیاجائیگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات