احتساب عدالت میں پیشی سے استثنی کی اپیل مسترد، نواز شریف کی بیرون ملک دوبارہ روانگی مشکل ہوگئی

muhammad ali محمد علی منگل 26 ستمبر 2017 19:32

احتساب عدالت میں پیشی سے استثنی کی اپیل مسترد، نواز شریف کی بیرون ملک ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26ستمبر2017ء) احتساب عدالت میں پیشی سے استثنی کی اپیل مسترد ہونے کے بعد نواز شریف کی بیرون ملک دوبارہ روانگی مشکل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی جانب سے احتساب عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیے جانے کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم عدالت کی جانب سے نواز شریف کی درخواتس مسترد کر دی گئی ہے۔ عدالت کی جانب سے نواز شریف کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد اب ان کی بیرون ملک روانگی مشکل ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ نواز شریف کو احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کے سلسلے میں پہلی پیشی کے بعد لندن کیلئے روانہ ہونا تھا۔ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :