سندھ حکومت بچو ں کی فلا ح و بہبو د اور انہیں عالمی قوا نین کے تحت تحفظ فرا ہم کر نے کے لئے کو شا ں ہیں،شمیم ممتا ز

کم عمر شا دیو ں پر پا بندی ،بچو ں پر تشدد کی رو ک تھا م ،چا ئلڈ لیبر ،اسٹریٹ چلڈرن اور خصو صی بچو ں کی بحا لی کے لئے مثا لی قا نو ن سازی کی ، مشیر وزیر اعلی سندھ

منگل 26 ستمبر 2017 20:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برا ئے سما جی بہبو د شمیم ممتا ز نے کہا ہے کہ سندھ حکو مت بچو ں کی فلا ح و بہبو د اور انہیں عالمی قوا نین کے تحت تحفظ وسا ز گا ر ما حو ل فرا ہم کر نے لئے کو شا ں ہے ۔ سندھ حکومت نے کم عمر شا دیو ں پر پا بندی ،بچو ں پر تشدد کی رو ک تھا م ،چا ئلڈ لیبر ،اسٹریٹ چلڈرن اور خصو صی بچو ں کی بحا لی کے لئے مثا لی قا نو ن سازی کی ہے ۔

پیپلز پا ر ٹی کی قیا دت کی خصو صی ہدایت پر سندھ چا ئلڈ پروٹیکشن اتھا ر ٹی کو مکمل طو ر پر فعال کیا گیا ہے ۔ انہو ں نے منگل کو دا رالبنا ت شا نتی نگر اور مر کز بحالی برائے خصو صی بچہ انچو لی کا دورہ کر نیوالی پاکستا نی امریکن ایسو سی ایشن آف سا ن ڈیا گو کی صدر تسنیم فا رو ق ر حما نی سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ پا کستا نی پیپلز پار ٹی کی قیا دت کی خصو صی ہدایت پر سندھ چا ئلڈ پرو ٹیکشن اتھا ر ٹی کو مکمل طو ر پر بحا ل کیا گیا ہے تا کہ بچو ں کو تشدد ،زیا دتی کے واقعا ت ،منشیا ت کی تر سیل میں استعما ل اور چا ئلد لیبر سے تحفظ دیا جا ئے ۔

انہو ں نے کہا کہ خصو صی بچوں کو پک اینڈ ڈرا پ سمیت فنی تعلیم دی جارہی ہے جبکہ دارا لبنا ت میں اس وقت 18بچیا ں زیر کفا لت ہیں جن کی تعلیم ،خورا ک سمیت دیگر اخرا جا ت محکمہ سما جی بہبو د بر دا شت کر رہا ہے ۔وفد کی سر برا ہ تسنیم فا رو ق رحما نی نے محکمہ سما جی بہبو د کی کا وشو ں کو سرا ہا اور کہا کہ دارالبنا ت مثا لی سینٹر ہے ۔حکومت کے اچھے کا مو ں کی تشہیر ہو نی چا ہئے ۔

انہو ں نے بتا یا کہ وہ گزشتہ 25سال سے سا ن ڈیا گو میں پا کستا نی کلچر کے فرو غ کیلئے کا م کر ہی ہیں ۔گزشتہ دو سا ل سے امریکا میں پا کستا نی خواتین کو درپیش سما جی مسائل کے حل کے لئے ان کی قا نو نی مدد کر رہی ہے اور وہا ں خوا تین کیلئے علیحدہ شیلٹر ہو م قا ئم کر نا چا ہتی ہیں ۔اس مو قع پر ڈائریکٹر جنرل انسٹیٹیو شن محکمہ سما جی بہبو د مس شیما و دیگر مو جو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :