نااہل وزیر اعظم آنکھیں دکھا کر ڈیل کرنا چاہتے ہیں،سید ناصر حسین شاہ

نواز شریف خود ایک آمر ہیںجمہوریت کی بات انھیں زیب نہیں دیتی، ملک آئین کے تحت ہی چل رہا ہے میاں صاحب اسے ذاتی جاگیر بنانے چاہتے تھے، بیان

منگل 26 ستمبر 2017 20:02

نااہل وزیر اعظم آنکھیں دکھا کر ڈیل کرنا چاہتے ہیں،سید ناصر حسین شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء)وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نااہل وزیر اعظم نواز شریف آنکھیں دکھا کر ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت پر پھر حملہ ہوا ہے لیکن لاہور کا لاڈلہ ہے سو درگزر ہو جائے گی۔ نواز شریف خود ایک آمر ہیںجمہوریت کی بات انھیں زیب نہیں دیتی۔ بیس کروڑ عوام کو چھوڑ کر جدہ جانے والا شخص کس منہ سے جدوجہد کا راگ الاپ رہا ہے۔

نواز شریف یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر کیا کہتے ہیں ملک آئین کے تحت ہی چل رہا ہے میاں صاحب اسے ذاتی جاگیر بنانے چاہتے تھے۔ شریف برادران کی ساری جہدوجہد اپنے پیٹ اور کاروبار کے لیے ہے۔ عدالت پر پھر حملہ ہوا ہے لیکن لاہور کا لاڈلہ ہے سو درگزر ہو جائے گا۔ نواز شریف پچھلے دروازے سے ڈیل کرنے کے ماہر ہیں۔

(جاری ہے)

90 کی دہائی میں عدالت پر حملے کے بعد بھی ایک شخض کا وزیر اعظم بننا معجزہ تھا۔

میاں صاحب کی ہٹ دھرمی کے پیچھے مودی کے مشورے ہیں۔ ماضی میں شریف برادران ججز کو ہدایت دیتے رہے ہیں۔ نااہلی کا تمغہ سینے پر سجائے نواز شریف عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ طالبان سے ڈیل کرنے والے آج شدت پسندی کے خلاف جنگ کا بھی کریڈٹ لینا چاہتے ہیں۔ اسامہ سے پیسے لے کر بی بی شہید کی حکومت ختم کرنے والے آج جمہوریت کی بات کررہے ہیں۔ عوام جانتی ہے 2013 میں کسی طرح ٹی ٹی پی اور آراوز کے ذریعے انتخاب جیتا۔ یہ اداکاری کا وقت نہیں۔