سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والی ن لیگ کل پھر عدلیہ کو آنکھیں دکھا رھی ہے، نثار کھوڑو

آمریت کے سامنے سر نہ جھکانے کے دعوے جھوٹ ہیں، نوازشریف جیل میں مچھروں کے ڈر سے آمر کے ساتھ 10 سال معاہدہ کرکے ملک سے فرار ہوئے تھے، ماضی میں وزرائے اعظم کے خلاف سازشوں کے مرکزی کردار نوازشریف ہی تھے، گفتگو

منگل 26 ستمبر 2017 20:02

سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والی ن لیگ کل پھر عدلیہ کو آنکھیں دکھا رھی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والی ن لیگ کل پھر عدلیہ کو آنکھیں دکھا رھی ہے۔ نوازشریف کے آمریت کے سامنے سر نہ جھکانے کے دعوے جھوٹ ہیں۔ نوازشریف جیل میں مچھروں کے ڈر سے آمر کے ساتھ 10 سال معاہد ہ کرکے ملک سے فرار ہوئے تھے۔

ماضی میں وزرائے اعظم کے خلاف سازشوں کے مرکزی کردار نوازشریف ہی تھے۔ میاں صاحب قوم سے پھر جھوٹ بول رھے ہیں۔ میاں صاحب قوم کو یہ بھی بتائیںکے آئی جے آئی کس نے بنوائی۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے آمریت میں اپیلوں کے حق کی بات کرکے آمروں کا ساتھی ہونے کا ثبوت دے دیا ہے۔ نوازشریف کا ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا دعوی بھی جھوٹ کا پلندہ ہے۔میاں صاحب سندھ میں تو 14 ،14گھنٹے بجلی ہی نہیں ہے۔

قوم سے جھوٹ بولنے والہ نااھل شخص نااھل ہی رھے گا۔سی پیک نوازشریف کا نہیں آصف علی زرداری کا کارنامہ ہے۔این ای 120 پر ن لیگ فتح اصل میں ان کی شکست ثابت ہوئی ہے۔ ن لیگ این اے 120 پر 90 ھزار ووٹوں سے 60 ھزار ووٹوں پر آچکی ہے۔ نوازشریف کی ساست کا خاتمہ ہوچکا ہے۔2018 میں بلاول بھٹو سیاسی افق پر ابھرنے والہ ستارہ ہونگے۔