سرجانی ٹاؤن میں پولیس کا چھاپہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک

منگل 26 ستمبر 2017 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) صفورہ گوٹھ کے قریب شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت سحرش کے نام سے کر لی گئی ہے۔ اہل خانہ بغیر کسی قانون کارروائی کے لاش کو ایدھی سرد خانے لے گئے تاہم ملزم شوہر کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اے وی سی پولیس کے سرجانی ٹاون میں چھاپے کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ مقابلے کے نتیجے میں ایک اغوا کار مارا گیا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی عبداللہ احمد کے مطابق ہلاک ملزم کامران بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ فائرنگ کے دوران ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :