Live Updates

تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کے خلاف عمران خان کے ریفرنس پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی

منگل 26 ستمبر 2017 20:02

تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کے خلاف عمران خان کے ریفرنس پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کے خلاف عمران خان کے ریفرنس پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے جبکہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنا افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل سکندر بشیر نے عائشہ گلالئی کے خلاف مزید دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کی جس پر عائشہ گلالئی کے وکیل بیرسٹر مسرور نے اعتراض اٹھا دیا۔ الیکشن کمیشن نے مزید دلائل کیلئے سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات