پارلیمنٹ ا ور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین اور ان کے اہلخانہ کے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں تین دن باقی

منگل 26 ستمبر 2017 20:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے پارلیمنٹ ا ور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین اور ان کے اہلخانہ کے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں تین دن باقی ہیں تاہم 1174 میں 899 اراکین نے ابھی تک اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اب تک سینٹ کے 32، قومی اسمبلی کے 72، پنجاب اسمبلی کے 68، سندھ اسمبلی کے 43، کے پی کے اسمبلی کے 31 اور بلوچستان اسمبلی کے 22 اراکین نے اپنے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ممبران کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :