الیکشن کمیشن نے این اے 4 پشاور میں ضابطہ اخلاق کے خلاف بل بورڈ آویزاں کرنے پر پانچ امیدواروں کو نوٹس جاری کردیئے

منگل 26 ستمبر 2017 20:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 پشاور میں ضابطہ اخلاق کے خلاف بل بورڈ آویزاں کرنے پر پیر کو جن پانچ امیدواروں کو نوٹس جاری کئے تھے ان سے یہ بل بورڈ لگانے کے حوالہ سے معاہدے، ضلعی حکومت سے اجازت نامہ اور اس کے کرایہ کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں تحریک انصاف کے امیدوار ارباب عامر ایوب، پی پی کے امیدوار اسد گلزار، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خوشدل خان، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر خان موسیٰ زئی اور جماعت اسلامی کے امیدوار واصل فاروق جان ایڈووکیٹ سے کہا ہے کہ وہ یہ تمام تفصیلات فوری طور پر الیکشن کمیشن کو بھجوائیں۔