اسلام آباد،پولیس کی کارروائی،منشیات کے دھندے میں ملوث چارمنشیات فروش سمیت چھ ملزمان گرفتار

منگل 26 ستمبر 2017 20:48

اسلام آباد،پولیس کی کارروائی،منشیات کے دھندے میں ملوث چارمنشیات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) تھا نہ نو ن پولیس کی کا رروائی منشیا ت فروشی کے مکر وہ دھند ہ میں ملو ث چار منشیا ت فروشوں سمیت 6ملزمان گرفتار 2کلو 240گرام چرس ، 1کلو 150گر ام ہیر وئن اور ما ل مسروقہ بر آمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، منشیا ت فروشی میں ملو ث ملزمان کے خلاف جا ری مہم کو مز ید مو ثر بنا یا جا ئے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی پولیس افسران کو ہد ایا ت ۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے منشیا ت فروشی میں ملو ث ملزمان کے خلاف کر یک ڈائو ن تیز کرنے کے احکا ما ت جا ری کیے۔ ان احکاما ت کی روشنی میںڈی ایس پی محمد حسین لا سی کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ نو ن انسپکٹر عا بد اکر ام، عمر حیا ت سب انسپکٹر معہ دیگر ملازمان نے رواں ہفتہ کے دوران چار منشیا ت فروشوں سمیت 06ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزم سفیر خا ن ولد فضل محمو د سکنہ ضلع سر گودھا سے کو گرفتار کر کے ملزم قبضہ سے 1کلو 40گر ام چرس ،ملزمہ اقبال بیگم زوجہ شریف سکنہ گوجرانوالہ سے ایک کلو بیس گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئین ،ملزم ارشدناز ولد یعقوب سکنہ پشاور کے قبضہ سے ایک کلو دو سو گرام چرس اور ہارون ولد منور مسیح سکنہ میانوالی کے قبضہ سے 130گرام ہیروئین برآمد کرکے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ملزمان منشیات پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے مزید تفتیش جاری ہی. اسکے علاوہ مو یشی چور ی کی واردات میں ملو ث دو ملزمان ملزمان زعفران و اورنگزیب کو گرفتار ان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ ما لیتی دس لاکھ برآمد کرکے ہردو ملزمان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہیبر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، ایس ایس پی اسلام آ باد نے تما م پولیس افسران کو ہدا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروش جو بچو ں کے مستقبل اور معا شرے کا امن تباہ کر نے پر تلے ہیں ان کے خلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا ئے اور ان کے سا تھ آ ہنی ہا تھو ں سے نمٹا جا ئے ، ایسے افراد کسی قسم کی رعا ئت کے مستحق نہ ہیں ،انہو ں نے کہا کہ جب کبھی منشیا ت فروشی کے متعلق کو ئی اطلا ع ملے تو فوری ایکشن لیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ساجد کیانی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جوائ باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری ایس ایس پی آپریشنز کے سوشل میڈیا سیل کو اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :