سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور چوہدری نثارکے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

پریس کانفرنس میں خفیہ ہاتھ اور پرویزمشرف پر بات نہیں کرنی،نوازشریف نے چوہدری نثارکے مشورے پرعمل کیا،میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 26 ستمبر 2017 19:13

سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور چوہدری نثارکے درمیان ملاقات کی اندرونی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26ستمبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارکی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، چوہدری نثارنے مشورہ دیا کہ پریس کانفرنس میں خفیہ ہاتھ اور پرویزمشرف پر بات نہیں کرنی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب ہاؤس اسلام آبادمیں سابق وزیراعظم نوازشریف اور چوہدری نثارکے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرنوازشریف کو چوہدری نثارنے مشورہ دیاکہ پریس کانفرنس میں خفیہ ہاتھ اور پرویزمشرف پر بات نہیں کرنی۔جس کے باعث نوازشریف نے اپنی پریس کانفرنس میں جوکہناتھاوہ چوہدری نثارکے مشورے پرنہ کہا۔واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف گزشتہ روزلندن سے وطن واپس آئے۔جبکہ آج احتساب عدالت میں پیش بھی ہوئے۔تاہم انہوں نے نیب عدالت میں پیشی کے بعد نیوزکانفرنس بھی کی۔پریس کانفرنس سے قبل نوازشریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چوہدری نثارسمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پرگفتگوکی گئی۔تاہم سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں چوہدری نثارنے مشورہ دیاکہ پریس کانفرنس میں خفیہ ہاتھ اور پرویزمشرف پر بات نہیں کرنی۔

متعلقہ عنوان :