نواز شریف سیاسی شہید بنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، رائے حسن نواز

قوم کے سامنے شریف فیملی کی اصلیت آ چکی ،اب چوروں اور ڈاکوں کو دوبارہ بیس کروڑ عوام پر مسلط نہیں ہونے دینگے

منگل 26 ستمبر 2017 20:43

نواز شریف سیاسی شہید بنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، رائے حسن نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) تحریک انصاف مغربی پنجاب کے صدر رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاسی شہید بنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔قوم کے سامنے شریف فیملی کی اصلیت آ چکی ہے۔اب چوروں اور ڈاکوں کو دوبارہ بیس کروڑ عوام پر مسلط نہیں ہونے دینگے۔2اکتوبرکو پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کرپٹ شخص کو سزا ملنے جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف عدالتوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو مسلسل حق ،سچ اور عدل کے تقاضے پورے کررہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس ایچ بلاک میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا نواز شریف ہر مرتبہ اداروں کے استعمال کرتے ہوئے فیصلے اپنی مرضی کے لیتے رہے ہیں لیکن اب وقت بدل چکا ہے۔کیونکہ اب لوگ بادشاہت کے خلاف کھڑے ہو چکے ہیں۔گزشتہ تیس سالوں سے مخصوص طبقہ قوم کو بیوقوف بنانے میں لگا ہوا تھا اب ان کے احتساب کا وقت قریب آن پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :