پشاور،قومی جونیئر سکواش کھلاڑیوں کا دستہ قطر جونیئر اوپن سکواش چمپئن شپ اور دوحا اوپن سکواش چمپئن شپ میں شرکت کے لئے قطر روانہ ہوگیا

منگل 26 ستمبر 2017 20:39

پشاور،قومی جونیئر سکواش کھلاڑیوں کا دستہ قطر جونیئر اوپن سکواش چمپئن ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) جونیئر سکواش کھلاڑیوں کا دستہ بین الاقوامی مقابلوں قطر جونیئر اوپن سکواش چمپئن شپ اور دوحا اوپن سکواش چمپئن شپ میں شرکت کے لئے قطر روانہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

سکواش کے میدان میںپاکستان کا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے پاکستان سکواش فیڈریشن اورخیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام باصلاحیت کم عمرکھلاڑیوںکی حوصلہ افزائی کی غرض سے انہیں بین الاقوامی مقابلوں میںشرکت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جس کے تحت قطر کے دارالحکومت دوحا میں 27ستمبر سے شروع ہونے والے سکواش کے دو اہم مقابلوں قطر اوپن اور دوحا اوپن میں شرکت کے لئے مختلف جونیئرکیٹگریز کے کھلاڑیوں کا ایک دستہ کوچ وزیر خان کی سرکردگی میںمنگل کے روزباچاخان ائرپورٹ پشاور سے روانہ ہوا جن میں انڈر19کیٹگری کے عباس زیب، ذیشان ملک، انڈر17کے راشد دولت، انڈر15 کے خوشحال ریاض خان، علی شیر، بلال خان، عباس نواز اور عماد خان شامل تھے سینئر کوچ اور سابق ورلڈ نمبر12امجدخان نے جونیئر کھلاڑیوں کے اس دستے کو ائرپورٹ پر رخصت کیا امجد خان نے کہا کہ پاکستان میں سکواش کے فروغ کے لئے فیڈریشن کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان، ائر مارشل شاہد علوی، سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان اور نائب صدرسکواش لیجنڈ قمر زمان کی قابل قدر کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں انہوں نے کھلاڑیوںکو ضروری رہنمائی اورمشورے دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں سکواش کے اہم بین الاقوامی مقابلے ہیں وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اوربہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے پاکستان کا نام روشن کریں۔

متعلقہ عنوان :