بہاولنگر میں پولیس نے نوجوان کو سرعام پیٹ ڈالا۔

منگل 26 ستمبر 2017 19:11

بہاولنگر میں پولیس نے نوجوان کو سرعام پیٹ ڈالا۔
بہاولنگر:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-26 ستمبر-2017ء) بہاولنگر میں پولیس نے سرعام نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناڈالا جس کی ٖفوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سرعام پولیس نے نوجوان پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی تاہم نوجوان کا کچھ دنوں سے اپنی سابقہ بیوی سے تنازع چل رہاتھا جبکہ پولیس نے نوجوان کو مار مار کر اسکی درگت بناڈالی۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس نے مین چوک میں نوجوان کو سب کے سامنے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ مزید جاننے کے لیے ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :