نواز شریف نوے کی دہائی کی تصادم والی سیاست دوبارہ دہرانے کی کوشش کر رہے ہے‘ اعجاز احمد چوہدری

ان کے نا پاک عزائم خاک میں مل چکے ہے ، نواز شریف حقیقی احتساب کے شکنجے میں جکڑے جا چکے ہے اب انکا بچنا ناممکن ہے’گفتگو

منگل 26 ستمبر 2017 19:53

نواز شریف نوے کی دہائی کی تصادم والی سیاست دوبارہ دہرانے کی کوشش کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) تحریک انصاف کے سنئیر و مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نوے کی دہائی کی تصادم والی سیاست دوبارہ دہرانے کی کوشش کر رہے ہے،نواز شریف ملکی اداروں کے ساتھ ٹکرائو چاہتے ہے ، موجودہ حکمران مافیا ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ان کے نا پاک عزائم خاک میں مل چکے ہے ، نواز شریف حقیقی احتساب کے شکنجے میں جکڑے جا چکے ہے اب انکا بچنا ناممکن ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف احتساب عدالت میں حکومتی پروٹوکول میں پیش ہوئے ہے ، نا اہل نواز شریف کس حیثیت سے پنجاب ہائوس استعمال کر رہے ہے ، عدالت کے اندر صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہے ،نواز شریف پہلے بھی دس سالہ معاہدہ کر کے ملک سے بھاگ گئے تھے اب اڈیالہ جیل انتطار کر رہی ہے ، نواز شریف سے ڈیل اور ڈھیل کی اجازت نہیں دینگے ، نواز شریف ڈرامہ بازی بند کریں اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں ،وہ گزشتہ روز پارٹی رہنما شبیر سیال اور میاں اختر حسین کے ہمراہ پی پی 143کی مختلف یونین کونسلز کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران شریف خاندان نے اداروں کی مضبوط کرنے کے بجائے ان کو تباہ کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے ، نواز شریف اور انکے حواری ملکی اداروں کے خلاف مسلسل سازشیں کر رہے ہیں ،نواز شریف اپنی مرضی کا نظام چاہتے ہے جہاں انہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہو ،انہوںنے کہا کہ نئے انتخابات وقت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ نواز شریف کی ناکارہ اور نا اہل ٹیم نے ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے نواز شریف اڈیالہ جیل میں جانے کے لئے اپنا بوریا بستریا باندھ لیں ،انٹرنیشنل فراڈ یہ اور منی لانڈر اسحاق ڈار کو فی الفور گرفتار کیا جائے جنہوں نے پاکستان کے بچے بچے کو مقروض بنایا اور جھوٹے اعداد و شمار پیش کر کے قوم کو بے وقوف بناتے رہے۔

متعلقہ عنوان :