سپر یم کورٹ نوازشر یف کی پر یس کا نفر نس کا نوٹس لیں ‘تر جمان تحر یک انصاف

میاں صاحب نے نیوز کانفرنس میں عدلیہ کی توہین کی ، نااہل وزیراعظم بتائیں سپریم کورٹ کے ججز کے ساتھ ان کی کیا دشمنی ہی نوازشریف بھارتی ڈراموں کی بیواں کی طرح چوڑیاں نہ توڑیں، عدالت میں مردوں کی طرح کیسز کا سامنا کریں‘کبھی نوازشریف ملک میں نہیں اور کبھی بچے ،یہ وقت ضائع کرنے کا طریقہ ہے ‘سابق وزیراعظم نے ووٹ کے تقدس کا جو حال کیا وہ ہمارے سامنے ہے‘میاں صاحب سے پیسے کاحساب پوچھیں توکہتے ہیں جمہوریت کیخلاف سازش ہورہی ہے اور ساتھ کہنا شروع کردیتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا لندن میں پاکستانی عوام کی3 ہزارکروڑروپے پڑے ہیں ہمیں صرف وہ واپس چاہئیں‘فواد چوہدری کی لاہور میں ہنگامی پر یس

منگل 26 ستمبر 2017 19:53

سپر یم کورٹ نوازشر یف کی پر یس کا نفر نس کا نوٹس لیں ‘تر جمان تحر یک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) تر جمان تحر یک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے میاں صاحب نے نیوز کانفرنس میں عدلیہ کی توہین کی ، نااہل وزیراعظم بتائیں سپریم کورٹ کے ججز کے ساتھ ان کی کیا دشمنی ہی نوازشریف بھارتی ڈراموں کی بیواں کی طرح چوڑیاں نہ توڑیں،عدالت میں مردوں کی طرح کیسز کا سامنا کریں‘کبھی نوازشریف ملک میں نہیں اور کبھی بچے ،یہ وقت ضائع کرنے کا طریقہ ہے ‘سابق وزیراعظم نے ووٹ کے تقدس کا جو حال کیا وہ ہمارے سامنے ہے‘میاں صاحب سے پیسے کاحساب پوچھیں توکہتے ہیں جمہوریت کیخلاف سازش ہورہی ہے اور ساتھ کہنا شروع کردیتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا لندن میں پاکستانی عوام کی3 ہزارکروڑروپے پڑے ہیں ہمیں صرف وہ واپس چاہئیں۔

لاہور میں ہنگامی پر یس کانفر نس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوا زشریف کو اگر اہلیہ کا حال بھی چٹ دیکھ کر بتانا پڑے تو کہیں خرابی ہے جبکہ دل کی باتیں تو کاغذ دیکھ کر نہیں کی جاتیںاسحاق ڈارپرآج فردجرم عائد ہوگی اان میں شرم نہیں کہ عہدے سے الگ ہوجائیں،ہم ن لیگ کو کہتے ہیں کہ وہ صرف اپنے پروٹوکول نہ دیکھیں بلکہ ملک کو دیکھیں ۔

(جاری ہے)

یہی نہیں عدالت سے بھی گزارش ہے کہ امتیازی سلوک کسی سے نہ کیا جائے‘ملزم کو پروٹوکول دینے کے لیے 45 سرکاری گاڑیاں لائن میں لگیںاور نوازشر یف کی 5منٹ کی پیشی پرقوم کے خزانے سے لاکھوں روپے خر چ ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نہ جانے چوہدری نثار لیلیٰ ہیں یا نوازشریف مجنوں اس بارے میں (ن) لیگ والے ہی بہتر بتاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دل کی باتیں بھی نوازشریف نے کاغذ پر دیکھ کر پڑھیں آج نوازشریف نے عدالت کو چارج شیٹ کیا اگر پیسوں کا حساب لیا جائے تو جمہوریت کے خلاف سازش ہو گئی ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ وہ نوازشریف کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیں نوازشریف احتساب کا سامنا نہیں اپنی سیاست بچانے واپس آئیں ہیںاور ملک کے معاشی حالات کا تقاضا ہے کہ انتخابات قبل از وقت ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف چلنے والے کیس کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے عمران خان کا کسی بھی کیس میں نااہل ہونے کا امکان صفر ہے‘ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ اتنی طاقتور نہیں کہ وہ عوام کے سامنے کھڑی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے ساتھ عوام ہوتی ہے ان کو کوئی ہٹا نہیں سکتا خورشید شاہ کو ہٹانا اس لیے ضروری ہے تاکہ پی ٹی آئی کی مشاورت نگران سیٹ اپ بنانے میں شامل ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں نوازشریف نے معافی نامے پر دستخط کیے اگر نوازشریف نے پیسے چوری نہیں کیے تو منی ٹریل دے دیں جب پوچھتے ہیں کہ پیسہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں تو مجھے کیوں نکالانوازشریف نے ووٹ کے تقدس کو خود پامال کیا‘ 20 سال کی حکمرانی خے بعد بھی کہتے ہیں مجھے خدمت کا موقع نہیں نکالا نوازشریف مردوں کی طرح عدالتوں کا مقابلہ کریں۔