ْآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اگلے پانچ روز میں کابل کا دورہ کریں گے ،افغان وزارت دفاع

جنرل باجوہ سے دہشتگردی کے خاتمے اور طالبان کے ساتھ امن مذاکرات پربھی بات چیت ہوگی،دولت وزیری

منگل 26 ستمبر 2017 19:53

ْآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اگلے پانچ روز میں کابل کا دورہ کریں ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) افغان وزارت دفاع نے اعلان کیاہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اگلے پانچ روز میں کابل کا دورہ کریں گئے ۔

(جاری ہے)

منگل کو افغان ٹی وی ’’طلوع نیوز‘‘ کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری کاکہنا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اگلے پانچ دنوں میں دورہ کابل کا امکان ہے جہاں وہ افغان حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ سے دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق امور پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ ملاقاتوں میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات پربھی بات چیت ہوگی ۔دولت وزیر ی کا کہنا تھاکہ افغان حکومت پاکستان کو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے اور کاروائی کے حوالے سے بات کرے گی ۔