وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،شرکاء کو دورہ امریکہ بارے آگاہ کیا

ْ2013سے جون 2017تک 6ہزار ایک سو7میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی، سیکرٹری توانائی کی بریفنگ

منگل 26 ستمبر 2017 19:39

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،شرکاء کو دورہ امریکہ بارے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو دورہ امریکہ کی تفصیلات کے بارے میں آگاہ کیا ، سیکرٹری توانائی نے بجلی کی طلب ورسد پر کابینہ کو بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو دورہ امریکہ کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ دورے میں پاکستان کے واضح موقف کو دنیا کے سامنے پیش کیا،اجلاس میں سیکرٹری توانائی کی بجلی کی طلب ورسد پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2013سے جون 2017تک 6ہزار ایک سو7میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی۔

متعلقہ عنوان :