ملتان،وزراء وعہدیداران ماتمی جلوسوں اورمجالس عزاء کے روٹس کاخودمعائنہ کریں،جاویدعلی شاہ

منگل 26 ستمبر 2017 19:39

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور مسائل کے سلسلے میں پارٹی وزراء مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے موقع پر خود دورہ کریں گے تاکہ شکایات کا ازالہ ہو سکے ،مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر شاہد مختار لودھی ،ڈویژنل صدر غفار اعوان، مشتاق پہلوان سے کی گئی ملاقات کے موقع پرسید جاوید علی شاہ نے مزید کہا کہ خادم اعلی پنجاب نے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کی طرف ترقیاتی منصوبوں کا رخ موڑ دیا ہے جو ملتان سمیت جنو بی پنجاب کی عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے آئندہ بھی (ن) لیگ کی ہی حکومت ہو گی،کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے بھی عملی طور پر ہم اپنا کردار ادا کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :