جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے وزیراعلیٰ نے خاص توجہ مرکوزکررکھی ہے،حاجی احسان الدین

منگل 26 ستمبر 2017 19:39

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) رکن پنجاب اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمدشہبازشریف جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے خصوصی توجہ دیئے ہوئے ہیں، ملتان کی عوام کیلئے پینے کے صاف پانے کے سوسے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کردیئے گئے ہیں ، انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ سمراء ہائی اسکول حسن پروانہ روڑمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے کیا،انکا مزید کہنا تھا کہ جہاں اس پلانٹ سے اسکول کے بچے صاف پانی پیئے گے وہیں یہاں کے رہائشی بھی اس سے فائدہ اٹھائیں سکیںگے، وزیر اعلی پنجاب نے جنوبی پنجاب کی ترقی کو اپناحدف بنایا ہوا ہے وہ ڈیرہ غازیخان،بہاولپور،ساہیوال سمیت ملتان ڈیژن کو خصوصی توجہ دیئے ہوئے ہیں تاکہ عوام کی محرومیوں کو ختم کرکے ان علاقوں کو اپرپنجاب کے برابرترقی دی جاسکے، سابقہ حکومتوں میں ان علاقوں کو نظر اندازکیاگیا جس کے باعث یہاں ترقی کا سفررک گیا تھا تاہم ہماری حکومت نے مساوی فنڈز دیئے جس کے باعث یہاں میٹرو جیسی سفری سہولت عوام کو حاصل ہیں۔

متعلقہ عنوان :