ملتان،ہائرایجوکیشن کمیشن کی زراعت کے شعبہ میں 15سالہ شراکت کے حوالے سے تقریبات 28ستمبرکومنعقدہوں گی

منگل 26 ستمبر 2017 19:39

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی زراعت کے شعبہ میں 15سالہ شراکت کے حوالے سی28ستمبرکوتقریبات کاانعقادہوگا،اس موقع پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان خطاب اور پاکستان کے شعبہ زراعت کی ترقی میں ہائیر ایجو کیشن کمیشن پاکستا ن کے کردار اور تعاون پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے ،تقریب کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی جبکہ علاقے کے ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت زراعت سے وابستہ سائنسدان ، زمیندا ر ، ماہرین تعلیم ،ضلعی انتظامیہ اور محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد ان تقریبات میں شرکت کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :