لاہور چیمبر کی جانب سے ناصر حمید خان کو پاسپیڈا کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 26 ستمبر 2017 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط، سینئر نائب صدر امجد علی جاوا اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے لاہور چیمبر کے نائب صدر محمد ناصر حمید خان کو پاکستان آٹو اینڈ سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (پاسپیڈا) کا مرکزی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناصر حمید خان کا پاسپیڈا کا چیئرمین منتخب ہونا لاہور چیمبر کے لیے فخر کی بات ہے ، وہ ایک نوجوان قیادت اور کاروباری برادری کے لیے بہترین اقدامات اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر کی حیثیت سے بھی انہوں نے تاجر برادری کے لیے بہترین خدمات سرانجام دی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آٹوسیکٹر پاکستان کی معیشت کا ایک اہم شعبہ ہے جس سے لاکھوں افراد کا روزگار بھی وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیکٹر ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ لاہور چیمبر کے صدر، سینئر نائب صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے توقع ظاہر کی کہ محمد ناصر حمید خان آٹو سیکٹر کو درپیش مسائل کروانے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں استعمال میں لائیں گے تاکہ یہ شعبہ بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بہترین کردار ادا کرسکے۔

متعلقہ عنوان :