بھارت کی سازشوں ا ور ممکنہ دہشتگردی سے چوکنا رہنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

بھارتی آرمی چیف بپن روات اپنی اوقات سے باہر نہ نکلیں بھارتی فوج کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے ،سربراہ سنی تحریک

منگل 26 ستمبر 2017 19:35

بھارت کی سازشوں ا ور ممکنہ دہشتگردی سے چوکنا رہنا ہوگا، ثروت اعجاز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت کی سازشوں ا ور ممکنہ دہشتگردی سے چوکنا رہنا ہوگا ،بھارت نے پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی کوشش کی تووہ حال کرینگے بھارت کی نسلیں ہزاروں سال یاد رکھیں گی ،دھونس دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہیں ،بھارت کی ہرجارحیت کا جواب دینے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ،بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ایک لاکھ رضا کارپاک فوج کو دینے کی پیش کش کرتے ہیں ،بھارتی آرمی چیف بپن روات اپنی اوقات سے باہر نہ نکلیں ،پاک فوج نے اشارہ کیا تو بھارتی فوج کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے ،جعلی جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کرنے والوں میں دم نہیں کہ وہ پاکستان کے سامنے رک سکیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں کے جواب میں اپنے رد عمل میں کیا ،ہمارا جینا اور مرنا پاکستان کیلئے ہے ،بھارت نے کوئی حماقت کی تو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ امریکہ کے کہنے پر بھارت افغانستان اپنی فوج نہیں بھیجے گا ،اسے خدشہ ہے کہ بھارتی فوج کا انجام اچھا نہیں ہوگا ،مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ فوجی دہشتگردی کررہے ہیں کھلم کھلا یو این او کے چارٹر کی خلاف ورزی ہورہی ہے مگر کوئی بھارت کو لگام دینے والا نہیں ہے ،کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ،بھارت کو کشمیریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اپنے ملک کے دفاع اورسلامتی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینا جانتے ہیں ،موت سے ڈرنے والے بھارتی فوجیوں میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ سرجیکل اسٹرائیک کرسکیں ،پاکستان کی فوج کا شمار دنیا کی بہترین فوج میں ہوتا ہے ،ہماری ف ج پاک وطن کے دفاع وسلامتی کیلئے جام شہادت نوش کررہے ہیںپوری قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے ہمیں وطن عزیز کی سلامتی ودفاعکیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کا فلسفہ دیا ہے ،وطن عزیز کی حفاظت کرنا ہمارا ایمانی قومی وملی فریضہ ہے اس فریضہ کی ادائیگی سے کسی صورت پیچھے نہیں رہ سکتے۔

متعلقہ عنوان :