Live Updates

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملکی حالات قابو میں نہیں رہیں گے،نعیم الحق

عمران خان کے تمام اکائونٹس کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کردیں ،ْمیڈیا سے گفتگو میںدعویٰ

منگل 26 ستمبر 2017 19:33

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملکی حالات قابو میں نہیں رہیں گے،نعیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کواس لئے گرفتارنہیں کیاجارہاکیونکہ مقدمات جھوٹے ہیں،اگر انہیں توہین عدالت کیس میں گرفتار کیا گیا تو ملکی حالات قابو نہیں رہیں گے ۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب ابھی تک نواز شریف کے زیر اثر ہے اورنیب کے چیئرمین کو فرانس کی سفارت کی پیش کش کی ہے۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے کہاکہ عمران خان کے تمام اکائونٹس کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کردیں،امید ہے نوازشریف کے بھی اکائونٹ کی چھان بین کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ شریف برادران 30سال سے ملک میں لوٹ مارکررہے ہیں،نواز شریف نے عوام کی دولت اپنی رہائش گاہ پر لگائی ہے جس کی تحقیقات کی جائیں۔مزید پڑھیں:۔سپریم کورٹ سے پتہ چلا کہ نیب وفات پاگیا، پلاٹ والا کیس دفن ہوگیا تھا، اسے بھی نکال لیاگیا: دانیال عزیزپی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئی حیثیت نہیں ،صیح معنوں میں پتا نہیں حکومت کون چلا رہا ہے،روزانہ چھ ارب کے نوٹ چھاپے جا رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :