سپریم کورٹ سے پتہ چلا کہ نیب وفات پاگیا، پلاٹ والا کیس دفن ہوگیا تھا، اسے بھی نکال لیاگیا ،ْدانیال عزیز

جو کام ہیرے نہیں کرسکے ،ْ اب مردے سے کرانا پڑا، ہمیں کہا جارہاہے سپریم کورٹ کے کمنٹس کو ہیراتسلیم کریں ،ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 26 ستمبر 2017 19:33

سپریم کورٹ سے پتہ چلا کہ نیب وفات پاگیا، پلاٹ والا کیس دفن ہوگیا تھا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) وفاقی وزیردانیال عزیز نے کہاہے کہ ہمیں سپریم کورٹ سے پتہ چلا کہ نیب وفات پاچکاہے ،ْ پلاٹ والا کیس دفن ہوگیا تھا لیکن اسے بھی نکال لیاگیا ،ْجو کام ہیرے نہیں کرسکے ، اب وہ مردے سے کرانا پڑا، ہمیں کہا جارہاہے کہ سپریم کورٹ کے کمنٹس کو ہیراتسلیم کریں۔

(جاری ہے)

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہاکہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کے ممبر عرفان منگی کے بارے میں خود کہہ چکی ہے کہ کارروائی نہیں کرسکتے ،ایک معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ نیب وفات پا چکا ہے ،ْپھر پتہ چلا کہ نیب پٹڑی پر چڑھ چکا ہے ،ْآخر نیب کے مردہ ادارے کو کیوں جگاناپڑا والیم 10میں بھی کچھ نہیں ملا، وہ بھی کھوکھلاتھا، نیب کے ریفرنسز میں حقائق نہیں ، عوام کو نظرآرہاہے ، ہیروں نے ایک رپورٹ پیش کی لیکن اس رپورٹ کا فائدہ نہیں ہوا تو دوبارہ نیب سے تحقیقات کرانا پڑیں، تیس سال پہلے جو کیس دفن ہوگئے تھے ، اب قبریں کھود کر کیس بنائے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :