فرنٹیئرفائونڈیشن کے زیراہتمام بلڈ کیمپس،درجنوں بیگزجمع

منگل 26 ستمبر 2017 19:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء)فرنٹیئرفائونڈیشن نے تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اورمریضوںکوخون واجزائے خون کی فراہمی کیلئے عبدالولی خان یونیورسٹی پبی کیمپس، طورخم کسٹم مسجد اور ارمڑ ،پولی ٹیکنیکل کالج مٹہ،گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول مٹہ، گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول چارباغ، گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول مالم جبہ، گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول بیدرہ مٹہ، گورنمنٹ ڈگری کالج کبل میں بلڈ کیمپ لگائے جس میںطلباء اور عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا، فرنٹیئر فائونڈیشن کی ٹیم میں پی آر او نصراللہ، پی آر اواعجازعالم، ڈاکٹرامجد اقبال، میڈیکل ٹیکنیشن محمدالیاس،عمران خالد ،امان اللہ چترالی اورمعاونین امیرعالم اور عمرخطاب شامل تھے، دریں اثناء چیئرمین فرنٹیئرفائونڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھیلی سیمیا ودیگر امراض خون میں مبتلا ننھے بچوںکی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے عوام تعاون اہمیت کاحامل ہے،انہوں نے بلڈ کولیکشن ٹیموں پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلڈ کیمپ لگانے کے ساتھ عطیات خون کے حوالے سے بھی شعور اجاگرکریں اور بلڈ ڈونرکا خون لینے سے قبل ایچ بی لیول ضرور چیک کریں۔