ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمدسیدکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریو یو ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس

منگل 26 ستمبر 2017 19:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمدسیدکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریو یو( ایجوکیشن )کمیٹی کا اجلاس ڈی آفس میں ہوا۔اجلاس میں ڈی ایم او ، ڈی او( ایجوکیشن )اور ڈپٹی ڈی او (ایجوکیشن)نے شرکت کی۔ڈی ایم او لاہور نے ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کو ایجوکیشن میں مختلف تعلیمی اہداف پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ سکولوں میں این ایس بی فنڈز کا استعمال ترجہی بنیادوں پر کیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی انکوائریوں کی51کیسوںپر فوری فیصلہ کیا جائے اورغیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی پالیسی 2017 ء پر عملدرآمد کیا جائے۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے افسران کو ہدایت کی کہ نئی بننے والی سکول کی عمارت میں کریکس آنے پر رپورٹ سیکر ٹر ی سی اینڈ ڈبلیو کو بھجوا ئی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ دوران ڈیوٹی ایم ای اے سے بدتمیزی کرنے اور سکول چیکنگ پر رکارٹ ڈالنے پر کلرک اقبال کو شاہدرہ میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ 4سکولوں میں ٹیکنیکل لیب کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں ؂کے واش رومز میں صابن لازمی رکھیں۔