پختونخواانرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن( پیڈو)کی آفیسرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آگیا

منگل 26 ستمبر 2017 19:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء)محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخواکے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن( پیڈو)کی آفیسرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیاہے جس کے لئے انجینئر محمداظہار کو چیئرمین ،انجینئر عزیزاحمد کوصدر، فضل رحیم خان کو جنرل سیکرٹری ، سعید الحق کو نائب صدر اور کریم خان قاسمی فنانس سیکرٹری منتخب کرلیا گیاہے۔

اس سلسلے میں پیڈو کے ریگولر آفیسرز کا پیڈو آفیسرز ایسوسی ایشن کے نام سے باقاعدہ رجسٹرڈ تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کے بعد ایک خصوصی اجلاس منعقد کیاگیا۔ جس میں بتایا گیا کہ پیڈوآفیسرز ایسوسی ایشن کی تنظیم سازی کا مقصد صوبائی حکومت کے ریگولر آفیسرز کے حقوق کا تحفظ ،انتظامیہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا قیام اور آفیسرز کی خدمات کا تحفظ ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بعد ازاں پیڈوآفیسرز ایسوسی ایشن کی کابینہ تشکیل دی گئی جس کے مطابق انجینئر محمداظہار کو چیئرمین ،انجینئر عزیزاحمد کوصدر، فضل رحیم خان کو جنرل سیکرٹری ، سعید الحق کو نائب صدر اور کریم خان قاسمی فنانس سیکرٹری متفقہ طورپر منتخب کرلئے گئے۔اجلاس میںپیڈوآفیسرزایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کے عہدیداروں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ ادارے کی ترقی اور مثبت حکومتی اقدامات کے لئے اپناتعاون جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ تنظیم سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد پیڈوآفیسرز ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس28ستمبر کو طلب کرلیا گیاہے جس میں پورے صوبے سے آفیسرزشرکت کرینگے۔