محرم الحرام کے دوران پولیس افسران و اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے،ایس ایس پی لاڑکانہ

منگل 26 ستمبر 2017 19:31

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی نے محرم الحرام کے دوران شہریوں کو انتباہ کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پولیس افسران و اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے، امن امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام علمائے کرام ایک دوسرے کے عقیدے کا احترام کریں اور خاص طور پر خطاب کے دوران اتحاد بین المسلمین پر زور دیتے ہوئے اسے اجاگر کرں۔

انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے گذر گاہوں میں قائم مکانوں کے رہائشیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں اپنے گھروں کی چھتوں پر غیر متعلقہ لوگوں کو آنے کی اجازت نہ دیں۔ ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی اجنبی کو اپنا مہمان نہ بنائیں کسی کو بھی اپنا مکان یا دوکان کرایے پر دینے کے لیے قریبی تھانے پر جاکر پولیس سے ان شخص کی تصدیق ضرور کروائیں۔

(جاری ہے)

جلوس کے دوران اپنے گھروں اور دوکانوں کے باہر موٹرسائیکل، رکشہ سمیت دیگر گاڑیوں کو کھڑے کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں اور مسافرخانوں کے مالکان کو چاہیے کہ ایسے شخص کو رہائش کی اجازت نہ دی جائے جس کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود نہ ہو کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کو دیکھ کر مددگار 15 کو اطلاع دیں تاکہ ایسے عناصر کو قبل از وقت قانون کے گرفت میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :