پشاور،ایف آئی اے کی کارروائی، نجی اسپتال سے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا

منگل 26 ستمبر 2017 19:31

پشاور،ایف آئی اے کی کارروائی، نجی اسپتال سے گردوں کی غیر قانونی پیوند ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) ایف آئی اے حکام نے نوشہرہ کے علاقے پبی کے نجی اسپتال سے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میںملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق آٹھ رکنی گروہ غریبوں سے دولاکھ میں گردے خرید کر بیس لاکھ میں فروخت کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پبی کے نجی ہسپتال دعامیں حساس ادارے کے اہلکاروں نے کاورائی کرتے ہوئے گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا،،جن میں ڈاکٹربھی شامل ہیںایف آئی اے احکام کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والا گروہ گزشتہ 8 مہینوں سے اس گھناونے کاروبار میں ملوث تھا۔

غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ غریبوں سے گردے دولاکھ پرخریدتے اور بیس لاکھ میںفروخت کرتے تھے جبکہ کاروائی کے دوران جعلی ادویات کی فیکٹری بھی سیل کر دی گئی۔گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اورکئی اہم انکشافات بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :