چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت منعقدہ پراونشل سلیکشن بورڈ کا اجلاس

صوبہ کے مختلف محکموں کے افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کے لئے کیسز زیر غور آئے

منگل 26 ستمبر 2017 19:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت منعقدہ پراونشل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں صوبہ کے مختلف محکموں کے افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کے لئے کیسز زیر غور آئے ۔اس موقع پر572افسران کو اگلے گریڈمیں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ اسٹبلشمنٹ کی19افسران کو گریڈ18، 19، 20 اور 21 میں،محکمہ جیل خانہ جات کی5افسران کو گریڈ18میں،محکمہ خزانہ کے 9افسران کو گریڈ18اور19میں،محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی4 افسران کو گریڈ18،19اور20میں جبکہ محکمہ اطلاعات کے 10افسران کو گریڈ18میں،محکمہ پی اینڈ ڈی کے دو افسران کو گریڈ19 میں، محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی53اساتذہ کو گریڈ18اور19 میں اور محکمہ صحت کی468ڈاکٹروں کو گریڈ18،19، اور 20 میں ترقیاں دینے کی سفارش کی گئی۔

اس کے علاوہ محکمہ صحت کے دو افسران پلاننگ کیڈر کے گریڈ19اور20میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔