کاروباری طبقے کے جان و مال کے تحفظ ،شہر میں امن و امان کی بحالی کیلئے ہر ممکن موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے ،سجادخان

محرم الحرام میں سیکورٹی کے حوالے سے مختلف بازاروں ،علاقوں کی بندش سے متعلق بزنس کمیونٹی اور عوام کے تحفظات دورکئے جائینے، ایس ایس پی آپریشن پشاور

منگل 26 ستمبر 2017 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل کو یقین دلایا ہے کہ کاروباری طبقے کے جان و مال کے تحفظ اور شہر میں امن و امان کی بحالی کیلئے ہر ممکن موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔محرم الحرام میں سیکورٹی کے حوالے سے مختلف بازاروں اورعلاقوں کی بندش سے متعلق بزنس کمیونٹی اور عوام کے تحفظات دورکئے جائیںگے۔

سرحد چیمبر کی سفارش پر آئندہ سال محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے پیش نظر بازاروں کی بندش سے قبل بزنس کمیونٹی کی باہمی مشاورت سے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل کی زیر صدارت چیمبر ہائوس میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرحد چیمبر کے نائب صدر عابد اللہ خا ن یوسفزئی ،ْ ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق ،ْ اے ایس پی نجم الحسنین ،ْ ڈی ایس پی عتیق شاہ ،ْ ڈی ایس پی جوہر شاہ ،ْ ایس ایچ او گلبہار عمر آفریدی ،ْ ایس ایچ او سی ڈویژن وارث خان ،ْ ایس ایچ او تھانہ خان رازق محمد نور ،ْ ایس ایچ او تھانہ گلفت حسین حفیظ الرحمان ،ْ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین عبدالجلیل جان ،ْ سہیل رئوف ،ْ غضنفر علی ساول ،ْ راشد اقبال ،ْ محمد اقبال اور صدر گل ،ْ فیض رسول ،ْ سید اعجاز علی شاہ ،ْ فضل ودود ،ْ طارق حیدری ،ْ ظفر خٹک ،ْ جواد کاظمی ،ْ سید علی فیصل ،ْ شیخ عبدالرزاق اور مختلف بازاروں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی موجود تھے ۔

سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل نے اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں محکمہ پولیس اور تاجر برادری کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے پیش نظر اشرف روڈ ،ْ رام پورہ گیٹ ،ْ ہشت نگری ،ْ قصہ خوانی ،ْ یکہ توت ،ْ کوچی بازار ،ْ جنگی محلہ اور دیگر مختلف بازاروں کی بندش کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہاکہ جن راستوں سے ماتمی جلوس کا گذر نہیں ہوتا اُنہیں کھلا رکھا جائے تاکہ تاجر برادری سمیت متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

انہوں نے شہر میں مختلف چیک پوسٹوں اور ناکوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور ریڈیو فریکونسی آئیڈیٹیفیکیشن اینڈ ڈی ٹیکٹنگ سسٹم نصب کرنے سمیت بزنس کمیونٹی کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سفارشات پیش کیں۔ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے خطاب کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل اور ممبران کی جانب سے پیش کردہ سفارشات سے مکمل طور پر اتفاق کیا اورکہا کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کے حوالے سے مختلف بازاروں اور علاقوںکی بندش سے متعلق بزنس کمیونٹی اور عوام کے تحفظات دور کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سرحد چیمبر کی سفارش پر آئندہ سال محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے پیش نظر بازاروں کی بندش سے قبل بزنس کمیونٹی کی باہمی مشاورت سے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :