عوامی نیشنل پارٹی نے فاٹااصلاحات میں تاخیرکیخلاف 9اکتوبرکوہونیوالے احتجاج میں شرکت کااعلان کردیا

نو اکتوبر کو قبائلیوں کے احتجاج میں شرکت کریں گے، ڈینگی کو سنجیدہ نہیںلیاگیا پنجاب کی ٹیموں کی آمد کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے،امیرحیدرخان ہوتی کی پریس کانفرنس

منگل 26 ستمبر 2017 19:14

عوامی نیشنل پارٹی نے فاٹااصلاحات میں تاخیرکیخلاف 9اکتوبرکوہونیوالے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ نو اکتوبر کو قبائلیوں کے احتجاج میں شرکت کریں گے، ڈینگی کو سنجیدہ نہیں کیا پنجاب کی ٹیموں کی آمد کو آنا کا مسئلہ نہ بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

پشاورکے باچا خان مرکز میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں سابق وزیر اعلیٰ اور اے این پی کے رہنماء امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے حکومتی وعدے پورے نہ ہوسکے،فاٹا اصلاحات بل پیش ہونے کے بعد حکومتی رویہ تبدیل ہو گیا،فاٹااصلاحات میں تاخیرکے خلاف نواکتوبرکوہونیوالے مارچ میں بھرپورشرکت کریں گے۔

امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ ڈینگی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ،ڈینگی کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور بروقت اقدامات نہ ہو سکے،نیا ایجوکیشن ایکٹ لاگو ہوا تو تعلیمی اداروں کو تالے لگ جائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ دسمبر کے آخر تک ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ مکمل ہو جائے گا،امیر حیدر ہوتی نے الیکشن کمیشن کے این اے فور میں ضابطہ اخلاق پر نوٹس لینے کے اقدام کوخوش آئند قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ صوبہ کسی کی جاگیر نہیں ہے،نئے تجربے نہ کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :