لیسکو نے بلوں کی مد میں صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا

خراب میٹرز تبدیل کرنے میں غفلت برتنے کا ملبہ لاکھوں یونٹس کی مد میں صارفین پر ڈال دیا‘ اوسط بل کیساتھ ساتھ تین ماہ کا ڈی ٹیکشن بل بھی غیر قانونی طور پر وصول کرنے کا سلسلہ شروع‘ذرائع‘ صارفین کی شنوائی کسی بھی پلیٹ فارم پر نہیں ہو رہی‘عوام کا احتجاج

منگل 26 ستمبر 2017 19:08

لیسکو نے بلوں کی مد میں صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) لیسکو نے بلوں کی مد میں صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا، خراب میٹرز تبدیل کرنے میں غفلت برتنے کا ملبہ لاکھوں یونٹس کی مد میں صارفین پر ڈال دیا‘ اوسط بل کیساتھ ساتھ تین ماہ کا ڈی ٹیکشن بل بھی غیر قانونی طور پر وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی افسران نے اپنی نااہلی اور غفلت کو چھپانے کے لئے خراب میٹرز کا ملبہ صارفین پر ڈال دیا ہے، خراب میٹرز بروقت تبدیل نہ کرنے کے باوجود صارفین سے ڈی ٹیکشن بل وصول کرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے تین سال سے صارفین کے خراب میٹرز کو تبدیل نہیں کیا تاہم موجودہ بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری کے بعد میٹرز کی خریداری شروع کی گئی ہے ذرائع کے مطابق لیسکو نے خراب میٹرز کو تبدیل نہ کرنے پر صارفین سے اوسط بل وصول کیا اور ماہ جون، جولائی اور اگست میں تبدیل ہونے والے میٹرز سے دوہرے بل وصول کیے گئے ہیں، صارفین سے اوسط بل کیساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر ڈی ٹیکشن بل وصول کرنے کا سلسلہ جاری بھی جاری ہے، میٹرز تبدیل کرنا کمپنی کی ذمہ داری تھی تاہم اس میں تاخیر کی وجہ سے صارفین سے بلوں کی وصولی کی جا رہی ہے ذرائع نے بتایا کہ میٹر تبدیل کر کے جون، جولائی اور اگست کے بل دوبارہ وصول کئے گئے، اوسط کیساتھ ساتھ ڈی ٹیکشن بل کی وصولی غیر قانونی ہے تاہم صارفین کی شنوائی کسی بھی پلیٹ فارم پر نہیں ہو رہی۔

متعلقہ عنوان :