لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے بجلی بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس کی وصولی کالعدم قرار دے دی

منگل 26 ستمبر 2017 19:08

لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے بجلی بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے بجلی بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس کی وصولی کالعدم قرار دے دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے یونائیٹڈ ویسٹ اینڈ یارن فیکٹری کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے محسن ورک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل محسں ورک نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس کی وصولی بند کر دی ہے، لیکن ایف بی آر کے حکم کے باوجود بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس لگایا جا رہا ہے ایف بی آر کے وکیل نے کہا کہ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے بعد بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کی صولی نہیں کی جاسکتی۔

ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے بجلی بلوں سیسیلزٹیکس کی رقم منہاکرنیکاحکم دیتے ہوئے بجلی بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس کی وصولی کالعدم قرار دے دی۔