حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات سے قبل مزار شریف پر غسل مبارک کی تقریب 9 محرم الحرام کو ہو گی

منگل 26 ستمبر 2017 19:08

حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات سے قبل مزار شریف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات سے قبل مزار شریف پر غسل مبارک کی تقریب 9 محرم الحرام کو ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر غسل کی تقریب 9 محرم کو ہوگی جس میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے اعلی افسروں سمیت حکومتی نمائندے شریک ہوں گے۔ ایوان اوقاف میں سیکرٹری اوقاف عبدالجبار شاہین کی زیر صدارت اجلاس میں غسل مبارک کی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :