نیب لاہور‘عوام سے 1.5کروڑ روپے لوٹنے والا مفرور ملزم راشد اشرف گرفتار

منگل 26 ستمبر 2017 19:04

نیب لاہور‘عوام سے 1.5کروڑ روپے لوٹنے والا مفرور ملزم راشد اشرف گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے 2015 میں عدالت کیجانب سے مفرور قرار دئیے گئے ملزم راشد اشرف کو خفیہ اطلاع پر لاہور سے گرفتار کر لیا۔ ملزم پر عوام سے دہوکہ دہی کے ذریعے 1.5کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہونیکا الزام ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے ایم بزنس سلوشنزکے نام سے لاہور میں دفاتر کھول رکھے تھے اور عوام سے ٹا?ٹس کی مدد سے بھاری منافع کا لالچ دیتے ہوئی1.5کروڑ روپے کی خطیر رقم وصول کی جبکہ وعدہ کے مطابق انویسٹرز کو منافع بھی نہ دیا اور انکی جمع شدہ رقوم لے فرار ہوا۔

(جاری ہے)

متاثرین نے دہوکہ دہی کے حوالے سے نیب لاہور میں 2013کے اواخر میں درخواستیں جمع کروائیں جن پر کارروائی کرتے ہوئے نیب لاہور نے 2014میں باقاعدہ انکوائری کا آغاز کیا جبکہ تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئی2015میں ملزم کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس داخل کر دیا گیا۔ بعد ازاں احتساب عدالت کیجانب سے ملزم کو مفرور قرار دیا گیانیب لاہور نی26 ستمبر2017 کو لاہور میں ملزم کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتاری عمل میں لائی اور جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے ملزم کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :