پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خاتمے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں کو فروغ د ینے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، پاکستان کی قومی اسمبلی رواں سال دسمبر میں ایک کانفرنس منعقدکروا رہی ہے جس میں چین، روس ترکی ، ایران اور افغانستان کے سپیکر شرکت کر یں گے،

دہشت گردی اور انتہا پسندی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور یہ وقت اس نا سور کے خاتمے کے لیے مشتر کہ جد جہد کا موزوں وقت ہے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی وفد سے گفتگو

منگل 26 ستمبر 2017 19:04

پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خاتمے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ایک دوسرے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میںدہشت گردی کے خاتمے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں کو فروغ د ینے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی رواں سال دسمبر میں ایک کانفرنس منعقدکروا رہی ہے جس میں چین، روس ترکی ، ایران اور افغانستان کے سپیکر شرکت کر یں گے۔

انہوں نے ان خیا لات کا اظہار بلو چستان کی صوبائی اسمبلی کی سپیکر محتر مہ راحیلہ حمید خان درانی کی سر براہی میں صوبائی اسمبلی کے ممبران سے ملا قات کر نے والے و فد سے کیا جنہو ں نے منگل کے روز پا رلیمنٹ ہاوس میں ان سے ملا قات کی۔انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور یہ وقت اس نا سور کے خاتمے کے لیے مشتر کہ جد جہد کا موزوں وقت ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ بلو چستان بھی دہشت گردی کا شکا ر ہے اور ہم اپنے دشمنو ں جو ہما رے امن و خو شحالی کو سبو باڑ کر نے کے درپے ہیں کو شنا خت کر نے کے لیے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم اس برائی پر مکمل قا بو پا لیں گے۔سپیکر نے کہا کہ بلو چستان کی ترقی اور خو شحالی مو جو دہ جمہو ری حکو مت کی اولین تر جیح ہے۔ انہو ںنے ملک میں جمہو ریت کے استحکام کے لیے جمہو ری اداروں کے ما بین قریبی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے تحقیق ،قانو ن کے شعبوں اور بلو چستان اسمبلی کے ممبران اور عملے کی استعداد کا ر میں اضافے کے لیے قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ اور PIPSکی طرف سے ہر ممکن معاونت کا یقین دلا یا۔سر دار ایا ز صادق نے وفد کو قومی اسمبلی اور اس کی قا ئمہ کمیٹیو یو ں کے کا م کے طریقہ کا ر اور قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں کفائیت شعاری کے لیے اٹھا ئے جا نے والے اقداما ت جن میں شمسی تو انا ئی سے توا نا ئی کی ضروریا ت پو ری کرنے اور پیپر لیس آفس کا قیا م شا مل ہے سے آگا ہ کیا۔

انہوں نے اس مو قع پر پا رلیمانی طر ز عمل اور قانون سازی کے مسودے کی تیا ری کے مضامین کو ملک بھر کی جا معا ت اور تعلیمی اداروں میں متعارف کرانے کے اقدامات سے بھی آگا ہ کیا۔سپیکر بلو چستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے سپیکر قومی اسمبلی کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے ملک کے قانو ن ساز اداروں کے مابین قریبی تعاون کی تجویز سے اتفاق کیا۔

انہو ں نے حکو مت کی طرف سے بلو چستان کی تر قی اور امن کے لیے اٹھائے گئے اقداما ت کو سراہا۔انہو ں نے PIPSمیں جمہو ری اداروں کے ممبران اور عملے کی استعداد کا ر میں اضافے کے لیے شروع گئے جا نے والے تر بیتی پروگرامو ں کی بھی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پر وگرام بہتر قانون سازی اور جمہو ری اداروں کو مضبوط بنا نے میں معاون ثابت ہو ںگے۔