نواز شریف کی پریس کانفرنس چور مچائے شور سے زیادہ کچھ نہیں،پیپلز پارٹی

عدلیہ کو بریف کیس کے ذریعے تقسیم کرنے والا عدلیہ پر دوبارہ حملہ اور ہو رہا ہے،نیب زدہ مجرم کے ساتھ موجود پا رلیمنٹرینز گاڈ فادر کی کٹھ پتلیا ں ہیں،نواز شریف جمہوریت، آئین کا مجرم اور عوامی مئنڈیٹ کا سب سے بڑا چور ہے، منتخب حکومتوں کے خلاف سازشیں اور عدالتوں پر حملے کرنے والا آج عوام کے حق حکمرانی کا داعی بن رہا ہے،نواز شریف اداروں سے تصادم کر کے ملک کو کمزور کرنے کی راہ پر چل رہا ہے،اقتدار میں آکر بادشاہ بن جانے والا نہ عوام کا مقدمہ لڑ سکتا ہے نہ آئین کا،تاحیات نااہل بدعنوان شخصیت کاقائد اعظم کا نام لینا شرمناک ہے ، نواز شریف نے جونیجو سے لے کر بینظیر بھٹو تک ہر حکومت کے خلاف سازش کی،قوم سے جھوٹ بولنے والا نا اہل شخص نااہل ہی رہے گا پیپلز پارٹی رہنما نیئر حسین بخاری، نثار کھوڑو ، شوکت بسرا اور مصطفی نواز کھوکھر کا نواز شریف کی پریس کانفرنس پر رد عمل

منگل 26 ستمبر 2017 19:04

نواز شریف کی پریس کانفرنس چور مچائے شور سے زیادہ کچھ نہیں،پیپلز پارٹی
اسلام آباد/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس چور مچائے شور سے زیادہ کچھ نہیں،عدلیہ کو بریف کیس کے ذریعے تقسیم کرنے والا عدلیہ پر دوبارہ حملہ اور ہو رہا ہے،نیب زدہ مجرم کے ساتھ موجود پا رلیمنٹرینز گاڈ فادر کی کٹھ پتلیا ں ہیں،نواز شریف جمہوریت، آئین کا مجرم اور عوامی مئنڈیٹ کا سب سے بڑا چور ہے،منتخب حکومتوں کے خلاف سازشیں اور عدالتوں پر حملے کرنے والا آج عوام کے حق حکمرانی کا داعی بن رہا ہے،نواز شریف اداروں سے تصادم کر کے ملک کو کمزور کرنے کی راہ پر چل رہا ہے،اقتدار میں آکر بادشاہ بن جانے والا نہ عوام کا مقدمہ لڑ سکتا ہے نہ آئین کا،تاحیات نااہل بدعنوان شخصیت کاقائد اعظم کا نام لینا شرمناک ہے ، نواز شریف نے جونیجو سے لے کر بینظیر بھٹو تک ہر حکومت کے خلاف سازش کی،قوم سے جھوٹ بولنے والا نا اہل شخص نااہل ہی رہے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار پیپلز پارٹی کے سیکر ٹری جنرل نیئر حسین بخاری،پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو ، شوکت بسرا اور مصطفی نواز کھوکھر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ تاحیات نااہل بدعنوان شخصیت کاقائد اعظم کا نام لینا شرمناک ہے ، قومی خزانے کی لوٹ مارآمدن سے زائد اثاثے ،اختیارات کا غیر قانونی استعمال نواز شریف کے ثابت شدہ جرائم ہیں،عدالتوں مین صفائی دینے میں ناکام شخص میڈیا پریس کانفرنس کا سامنا بھی نہیںکر سکا،عدلیہ کو بریف کیس کے زریعے تقسیم کرنے والا عدلیہ پر دوبارہ حملہ اور ہو رہا ہے ،نا اہل شخص پنجاب ہا?س کو سیاسی مقصد کیلئے استعمال کرنے والا چھوٹے صوبوں کو کیا پیغام دے رہا ہی نیب زدہ مجرم کے ساتھ موجود پارلیمنٹیرین گاڈ فادر کی کٹھ پتلیا ں ہیں، آئین میں اپنیذات کیلئے ترامیم کرنے والے پاکستان کو آئین کے تحت چلانے کے خو اہش مند نہیں۔

سیکریٹری اطلاعات پی پی جنوبی پنجاب شوکت بسرا نے کہا کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس چور مچائے شور سے زیادہ کچھ نہیں، نواز شریف جمہوریت، آئین کا مجرم اور عوامی مئنڈیٹ کا سب سے بڑا چور ہے، منتخب حکومتوں کے خلاف سازشیں اور عدالتوں پر حملے کرنے والا آج عوام کے حق حکمرانی کا داعی بن رہا ہے، ریلوے کے انجن اور مزدوروں کو اتفاق فا?نڈری کی بھٹیوں میں پگھلانے والا کہتا ہے کہ اس کا جرم کیا ہے، نواز شریف اداروں سے تصادم کر کے ملک کو کمزور کرنے کی راہ پر چل رہا ہے،نااہل نواز شریف کو عدلیہ کے بعد اب عوام بھی مسترد کریں گے۔

پی پی رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ نااہل وزیراعظم سچے ہیں تو سوالوں کا سامنا کیوں نہیں کر رہی منتخب وزرا عظم کے خلاف سب سے زیادہ سازشیں کرنے والا آج معصوم بننے کی کوشش کر رہا ہے، نواز شریف نے جونیجو سے لے کر بینظیر بھٹو تک ہر حکومت کے خلاف سازش کی، عدلیہ اور صدر مملکت سے ملکر عوام کے مئنڈیٹ پر نواز شریف نے خود شب خون مارے، احتساب کو انتقام کہنے والا نااہل وزیراعظم ذرہ سیف الرحمانی احتساب کو یاد کرے، نواز شریف پہلے جمہوریت کے خلاف سازشوں اور انتقام پر قوم سے معافی مانگے، قوم کی یاداشت اتنی خراب نہیں کہ ان کے رونے سن کر سب بھول جائے، اقتدار میں آکر بادشاہ بن جانے والا نہ عوام کا مقدمہ لڑ سکتا ہے نہ آئین کا۔

جمہوریت،آئین اور عوام کی حق حاکمیت کا مقدمہ پہلے بھی پی پی نے لڑا اب بھی لڑیں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والی (ن)لیگ اب پھر آنکھیں دکھا رہی ہے، سابق وزرائے اعظم کے خلاف سازشوں کے مرکزی کردار نواز شریف تھے، قوم سے جھوٹ بولنے والا نا اہل شخص نااہل ہی رہے گا، سی پیک نواز شریف نہیں آصف زرداری کا کارنامہ ہے، آمریت کے سامنے سر نہ جھکانے کے دعوے جھوٹے ہیں، نواز شریف نے جیل کے ڈر سے آمر سے دس سال کا معائدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب قوم سے پھر جھوٹ بول رہے ہیں ،وہ قوم کو بتائیں کہ آئی جے آئی کس نے بنوائی، نواز شریف نے اپیلوں کی بات کر ے آمر کا ساتھی ہونے کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے جھوٹ بولنے والا نااہل شخص نااہل ہی رہے گا۔