Live Updates

پرویز مشرف نے سعودی حکومت سے ڈیل کر کے شریف فیملی کو جانے دیا ،آئی بی کے سربراہ لندن جا کر نوازشریف سے ملاقات کرتے ہیں ،

20سال اقتدار میں رہنے کے باوجود ان کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ موقع نہیں ملا، نوازشریف سے پیسوں کا یا ان کی بیٹی کے اکا?نٹ میں راتوں رات 88کروڑ روپیہ ٹرانسفر کا حساب مانگا جائے تو اسے جمہوریت کے خلاف سازش سمجھتے ہیں، مریم نواز سے اگر ان کے اکا?نٹ میں راتوں رات 88کروڑ روپیہ ٹرانسفر کا حساب مانگا جائے تو اسے جمہوریت کے خلاف سازش سمجھتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی پریس کانفرنس

منگل 26 ستمبر 2017 19:04

پرویز مشرف نے سعودی حکومت سے ڈیل کر کے شریف فیملی کو جانے دیا ،آئی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے سعودی حکومت سے ڈیل کر کے شریف فیملی کو جانے دیا ،آئی بی کے سربراہ لندن جا کر نوازشریف سے ملاقات کرتے ہیں ، 20سال اقتدار میں رہنے کے باوجود ان کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ موقع نہیں ملا، نوازشریف سے پیسوں کا یا ان کی بیٹی کے اکا?نٹ میں راتوں رات 88کروڑ روپیہ ٹرانسفر کا حساب مانگا جائے تو اسے جمہوریت کے خلاف سازش سمجھتے ہیں، مریم نواز سے اگر ان کے اکا?نٹ میں راتوں رات 88کروڑ روپیہ ٹرانسفر کا حساب مانگا جائے تو اسے جمہوریت کے خلاف سازش سمجھتے ہیں۔

وہ منگل کو پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آج خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف مجنوں ہیں اور چوہدری نثار لیلیٰ ہیں ، نوازشریف عوام کے ٹیکس کے پیسے سے پنجاب ہا?س میں رات گزار رہے ہیں ، ان کی عدالت میں پانچ منٹ کی پیشی پر لاکھوں روپیہ ضائع کیا گیا ، 45گاڑیوں کے ساتھ ملزم نوازشریف احتساب عدالت پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ان کو اپنی بیگم کی بیماری اور اپنے دکھوں کا حال چٹ پڑھ کر بتانا پڑے تو اس کا مطلب ہے کہ کہیں خرابی ہے ، دل کی باتیں کاغذات کی زبانی نہیں ہوتی، انقلاب لانے والے اس طرح عدالتوں میں نہیں جاتا کرتے اور نہ ایسی شاہانہ زندگی گزارتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاپا پاکستان واپس آئے ہیں پپو اور پیسے بھی واپس چاہیئں ، اس وقت لندن میں پاکستان کے لوگوں کا 3ہزار کروڑ روپیہ پڑا ہے یہ واپس آنے چاہیئں اور آج مریم کے پاپا کی پریس کانفرنس میں انہوں نے سپریم کورٹ کو چارج شیٹ کیا ، جس طرح عدالتی فیصلوں کا مذاق اڑایا گیا پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو یہ بات بتانی چاہیے کہ سپریم کورٹ کے ججز، جے آئی ٹی ارکان اور فوج کے اعلیٰ افسران سے ان کی ذاتی دشمنی کیا ہے، اگر نوازشریف سے پیسوں کا یا ان کی بیٹی کے اکا?نٹ میں راتوں رات 88کروڑ روپیہ ٹرانسفر کا حساب مانگا جائے تو اسے جمہوریت کے خلاف سازش سمجھتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ایک تو نوازشریف کو سزا ہونی چاہیے کہ انہوں نے کرپشن کی ہے دوسرا ان کو لوگوں کو بیوقوف سمجھنے پر سزا ہونی چاہیے ، یہ 184دنوں میں منی ٹریل کا جواب دے سکتے تھے پھر ان کو ضرورت نہ پڑتی کہ یہ کہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔آئی بی کے سربراہ لندن جا کر نوازشریف سے ملاقات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں خرابی صحت کی بنیاد پر معافی نامہ جمع کروایا ، پرویز مشرف نے سعودی حکومت سے ڈیل کر کے شریف فیملی کو جانے دیا ، حسن نواز نے 600کروڑ کا گھر خریدا جبکہ 1999میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ گھر سے پیسے لیتے ہیں ، نوازشریف اپنی سیاست بچانے کیلئے پاکستان آئے ہیں ان کے بچے واپس آئیں گے تو یہ ملک سے باہر چلے جائیں گے ، یہ پکا منہ بنا کر جھوٹ بولتے ہیں ،انہوں نے ووٹ کے تقدس کا جو حال کیا وہ ہمارے سامنے ہے ، یہ پاکستان واپس آگئے ہیں تو مردوں کی طرح سامنے کریں ، ڈراموں کی چوڑیاں توڑنے والی بیوا?ں کی طرح اداکاری نہ کریں ، 20سال اقتدار میں رہنے کے باوجود ان کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ موقع نہیں ملا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتوں کو ان کے دبا? میں نہیں آنا چاہیے ، ووٹ کا تقدس یہ ہے کہ قوم کی امانت کو امانت سمجھا جائے ، نوازشریف نے پہلے پنڈی ، پھر جہلم اور پھر لاہور میں کہا کہ سازش کا بتا?ں گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات