Live Updates

آئی بی چیف کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئی بی چیف سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

منگل 26 ستمبر 2017 18:43

آئی بی چیف کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) آئی بی چیف کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئی بی چیف سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئی بی چیف کو ریاست کا وفادار ہونا چاہئے نواز شریف کا نہیں، آئی بی چیف بتائیں وہ 4 دن لندن میں کیا کررہے تھی کیاوہ نااہل وزیراعظم سے ملنے گئے تھی عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی بی چیف ریاست کا نمائندہ ہے شریف خاندان کا نہیں۔

انہیں فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئی بی کے سربراہ تنخواہ قومی خزانے سے وصول کرتے ہیں، انکا کیا کام ہے کہ وہ ریاست کی بجائے شریف خاندان کی چاکری کرتے پھریں، رسوائے زمانہ نااہل سابق وزیر اعظم کو سرکاری پروٹوکول شرمناک ہے، نواز شریف ٹیکس چوری، جعل سازی اور منی لانڈرنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو قابو کرنے کیلئے آئی بی کے سربراہ کی نواز شریف سے معاونت پر بھی انتہائی تشویش ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مافیا نے کیسے قانون پامال کرتے ہوئے ریاستی اداروں کا ستیاناس کردیا ہے، سرکاری اداروں کی جانب سے اسطرح کے رویے کا سماج میں انتہائی منفی پیغام جاتا ہے، طاقتور جس طرح چاہے قانون پامال کرے اسے کوئی نہیں پوچھے گا، یہ مافیا راج ہے جسے کسی طور جمہوریت قرار نہیں دیا جاسکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات