ایس ای سی پی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس

چار اکتوبر کو ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے گی ، عدالتی حکم

منگل 26 ستمبر 2017 18:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) اسلام آباد سنٹرل جج ارم نیازی نے ایس ای سی پی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس چار اکتوبر کو ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے گی عدالتی حکم تفیصلات کے مطابق منگل کے روز سابق چیئرمین سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ظفر حجازی کے خلاف ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کی سماعت سنٹرل جج ارم نیازی نے کی دوران سماعت ظفر حجازی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دوسری جانب ایف آئی اے پراسیکیوٹر قاضی ظفر اللہ بھی عدالت میں پیش ہوئے اور ایف آئی اے کی جانب سے ریکارڈ ٹمپرنگ مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا بعدازاں عدالت نے چالان کی کاپی ملزم کو فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کیس آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت چار اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :