Live Updates

آئی بی چیف کو نواز شریف کا نہیں بلکہ ریاست کا وفادار ہونا چاہئے،عمران خان

انٹیلی جنس بیورو کے چیف نے آخر کس حیثیت میں ایک نااہل وزیر اعظم سے چار دن تک ملاقات کی اپنے عہدے سے مستعفی ہوں،ٹویٹ

منگل 26 ستمبر 2017 18:32

آئی بی چیف کو نواز شریف کا نہیں بلکہ ریاست کا وفادار ہونا چاہئے،عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انکشاف کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو کے چیف چار دن نواز شریف سے لندن میں ملاقات کرتے رہے حالانکہ آئی بی چیف کو نواز شریف کا نہیں بلکہ ریاست کا وفادار ہونا چاہئے اس لئے چیف فوری طور پر اہم عہدے سے مستعفی ہوں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو کے چیف نے آخر کس حیثیت میں ایک نااہل وزیر اعظم سے چار دن تک ملاقات کی ہے آئی بی چیف کو ریاست کا وفادار ہونا چاہئے نہ کہ وہ ایک نااہل وزیر اعظم کے ساتھ وفاداریاں کر رہے ہیں ایسے شرمناک کام چیف کو سوٹ نہیں کرتے ہیں اس لئے وہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں جبکہ عمران خان نے دوسرے ٹویٹ میں نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نااہل وزیر اعظم کو پروٹوکول دینا انتہائی شرمناک فعل ہے کیونکہ نواز شریف کو پروٹوکول دے کر معاشرے کو غلط پیغام دیا گیا ہے ۔

۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات