عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 4اکتوبر تک ملتوی

تحریک انصاف کی جانب سے مزید دستاویزات جمع کروائے گئے اور ان دستاویزات کو دیکھنے کے بعد اپنا جواب جمع کرائیں گے، وکیل عائشہ گلالئی

منگل 26 ستمبر 2017 18:32

عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 4اکتوبر تک ملتوی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی منحرف ایم این اے عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 4اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے نا اہلی ریفرنس کی سماعت ہوئی اس موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے لیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس پر سماعت کے موقع پر عائشہ گلالئی کے وکیل بیرسٹر مسرور اور تحریک انصاف کے وکیل سکندر بشیر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اس اس موقع پر عائشہ گلالئی کے وکیل نے کہاکہ تحریک انصاف کی جانب سے مزید دستاویزات جمع کروائے گئے اور ان دستاویزات کو دیکھنے کے بعد اپنا جواب جمع کرائیں گے اس موقع پر ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے یہ دستاویزات پہلے کیوں نہیں جمع کروائے تھے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ عائشہ گلالئی کی جانب نااہلی ریفرنس کا جو جواب دیا گیا ہے اس جواب کی روشنی میں نئے دستاویزات جمع کروائے اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ کیا یہ دستاویزات اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی پیش کیے تھے تو وکیل نے جواب دیا کہ نہیں تمام نئے دستاوزیزات الیکشن کمیشن میں ہی جمع کرائے ہیںاس موقع پرعائشہ گلالئی کے وکیل نے نئے دستاویزات پر جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا جس پر الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کے خلاف کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی ، دوران سماعت عائشہ گلالئی کے وکیل نے عمران خان کے وکیل کی جانب سے اضافی دستاویزات جمع کرائے جانے پر اعتراض بھی کیا عائشہ گلالئی کے وکیل نے میٖڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے جواب پر پی ٹی آئی کی جانب سے مزید ثبوت پیش کیے ہیں لگتا ہے کہ بنی گالہ میں ثبوتوں کی فیکٹری لگ گئی ہے انہوں نے کہاکہ عائشہ گلالئی کا تفصیلی جواب دیکھتے ہی بنی گالہ کی فیکٹری سے ثبوت نکلنے لگتے ہیں انہوںنے کہاکہ ریفرنس پر چار اکتوبر کو بحث ہوگ بشرط کہ بنی گالہ کی فیکٹری سے مزید ثبوت نہ نکل آئیں

متعلقہ عنوان :