لاہور میں عوام کے مسائل میں اضافہ کئی دہائیوں سے برسراقتدار ن لیگ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں‘عزیز الرحمن چن

منگل 26 ستمبر 2017 18:32

لاہور میں عوام کے مسائل میں اضافہ کئی دہائیوں سے برسراقتدار ن لیگ کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے لاہور میں عوام کے مسائل میں اضافہ کئی دہائیوں سے برسراقتدار ن لیگ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، (ن) لیگ نے حلقہ این اے 120 مظلومیت کا ووٹ مانگ کر اپنی کارکردگی پول کھول دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی بنیادی مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے تعلیم اور صحت عام آدمی کی پہنچ دور ہو گئی ہے۔

تعلیم اور صحت کو نجی شعبوں کے رحم و کرم پر سونپ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف مہیا کرنے کی بجائے عوام کو زیادہ مشکلات کی طرف دھکیل رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے نعرے لگانیوالوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن )کی حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے، عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :