سابق وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

والدہ سے ملاقات کرنے کے ساتھ والد کی قبر پر حاضری دیکر دعا بھی کی

منگل 26 ستمبر 2017 18:35

سابق وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ، گھر پہنچ کر والدہ سے ملاقات کرنے کے ساتھ والد کی قبر پر حاضری دیکر دعا بھی کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے علاج کے لئے این اے 120کے ضمنی انتخاب سے قبل ہی لندن چلے گئے تھے جہاں سے وہ پیر کے روز اسلام آباد پہنچے اور پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ نواز شریف لاہور پہنچنے کے بعد اپنی رہائشگاہ رائیونڈ پہنچے جہاں انہوں نے اپنی والدہ سے ملاقات کی اور والد کے قبر پر حاضری دیکر دعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :