انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اغواء برائے تاوان ، قتل ، پولیس مقابلے کے 10 کیسوں میں 7گواہوں کے بیان قلمبند کرلئے

منگل 26 ستمبر 2017 18:35

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے اغواء برائے تاوان ، قتل اقدام قتل ، پولیس مقابلے کے 10مختلف کیسوں کی سماعت کے دوران 7گواہوں کے بیان قلمبند کرلئے ہیں،گذشتہ روز عدالت نے تھانہ پیر ودہائی میں درج چہلم امام حسین کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور امن وامان کی صورت حال کو خراب کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان عمر رحمان وغیرہ کیس میں 3گواہوں کے بیان قلمبند کرلئے اور سماعت 9اکتوبر، تھانہ صدر حسن ابدال میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزمان حبیب اللہ وغیرہ کیس کی سماعت 9اکتوبر، تھانہ ٹیکسلا میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم ملک افسر کیس میں 2گواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 9اکتوبر، اسی تھانے میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم یاسین کیس میں 2گواہوں کے بیان قلمبندکرکے سماعت 6اکتوبر،تھانہ مری میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم پیر عظمت کیس کی سماعت 28ستمبر، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم شیر افضل کیس کی سماعت 2اکتوبر، تھانہ صدر بیرونی میں درج پولیس مقابلہ اور قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان نوازش علی وغیرہ کیس کی سماعت 28ستمبر، تھانہ گوجر خان میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم علیم کیس کی سماعت 2اکتوبر، تھانہ صدر چکوال میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم غلام عباس کیس کی سماعت9اکتوبر جب کہ اسی تھانے میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد حسین کیس کی سماعت 7اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :